تعلیم

نقل عقل کی موت ہے، طلباء کی ریلی

ریلی میں شریک سٹوڈنٹس

نقل کی روک تھام کے لئے گورنمنٹ بوائز ہائی سکول اورماڑہ کے طلباء اور اساتذہ نےآج مورخہ 16 فروری کو ریلی نکالی۔ ریلی میں تحصیلدارچنگیزخان اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن علی اکبر نے بھی شرکت کی۔ ریلی کا آغاز سکول سے ہوا اور بازار سے ہوتے ہوئے ملا رحیم بخش چوک پر اختتام ہوا۔ ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں بینر اٹھائے ہوئے تھے جن پر 'نقل عقل کی موت ہے' اور دوسرے نعرے تحریر تھے۔ مزید برآں شرکاء نے 'نہیں چلے گی، نہیں چلے گی، نقل نقل نہیں چلے گی' اور 'کینسر کینسر نقل از کینسر' کے نعرے بھی لگائے۔ ... مزید پڑھئے »