شایوئی میں وینز کا تصادم، ایک شخص نازک حالت میں

coastal highway

پاک وائسز کے نمائندے کے مطابق اوڑماڑہ سے 50 کلومیٹر کے فاصلے پر شایوئی کے مقام پر2 ویگنوں کا تصادم ہوا ہے جس کے نتیجے میں مقبول نامی شخص شدید زخمی ہے۔ حادثے ہوتے ہی راہ گزرتی ایک گاڑی پر مقبول کو اوڑماڑہ ہسپتال لایا گیا تھا۔ میڈیکل رپورٹ کے مطابق مقبول کی ریڑھ کی ہڈی اور ایک پاوں فریکچر ہوئے ہیں اور اب اس کے اہلِ خانہ اس کو کراچی لے جانے کا بندوبست کر رہے ہیں۔

تصادم کرنے والی ایک وین شاہین ٹریولز کی تھی جبکہ دوسری وین الزاہد ٹرانسپورٹ کی تھی۔ چونکہ حادثے کا مقام اوڑماڑہ سے دور ہے اس لئے ویگنیں بدستور سڑک کی سائیڈ پر الٹی پڑی ہیں۔ حادثے میں مقبول کے خاندان کا ایک اور فرد بھی زخمی ہے مگر اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔

تصویر: وکیپیڈیا

ایڈیشنل رپورٹنگ: وسیم حسین