نقل عقل کی موت ہے، طلباء کی ریلی

IMG-20150216-WA0003

نقل کے خلاف ریلی کے شرکاء تقاریر کرتےہوئے

نقل کی روک تھام کے لئے گورنمنٹ بوائز ہائی سکول اورماڑہ کے طلباء اور اساتذہ نےآج مورخہ 16 فروری کو ریلی نکالی۔ ریلی میں تحصیلدارچنگیزخان اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن علی اکبر نے بھی شرکت کی۔

ریلی کا آغاز سکول سے ہوا اور بازار سے ہوتے ہوئے ملا رحیم بخش چوک پر اختتام ہوا۔ ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں بینر اٹھائے ہوئے تھے جن پر 'نقل عقل کی موت ہے' اور دوسرے نعرے تحریر تھے۔ مزید برآں شرکاء نے 'نہیں چلے گی، نہیں چلے گی، نقل نقل نہیں چلے گی' اور 'کینسر کینسر نقل از کینسر' کے نعرے بھی لگائے۔

تحصیلدار چنگیز خان نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا 'نقل ہی عقل کی دشمن ہے۔ اس ترقی یافتہ دور میں جہاں مقابلے کا وقت ہے، اگر طلباء نقل کریں گے تو ہم کبھی ترقی نہیں کر سکیں گے۔'

اظہاراحمد خان ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ ہائی سکول نے کہا کہ 'اس مہم کا مقصد بچوں کو آنے والے کل کا احساس دلانا ہے۔ تنقید و تبصرہ کرنے والے ضرور ہمیں تنقید کا نشانہ بنائیں گے۔ ایسے تنقید کرنے والے بھی ہمارا ساتھ دیں تاکہ طلباء کا مستقبل روشن ہو۔'

آخر میں ایس ایس ٹی سائنس صادق علی نے کہا کہ اگر اساتذہ اپنے فرائض ٹھیک سے سرانجام دیں تو نقل مکمل طور پر باآسانی ختم کی جا سکتی ہے۔

ایڈیشنل رپورٹنگ: شاہنواز