اورمارہ میں دس دنوں سے بجلی غائب، عوام کا روڈ بلاک کر کے احتجاج

احتجاج کے دوران عوام نے اورمارہ کے قریب مین روڈ بلاک کر دیا ہے

احتجاج کے دوران عوام نے اورمارہ کے قریب مین روڈ بلاک کر دیا ہے

ایڈیشنل رپورٹنگ: الٰہی بخش

اورمارہ میں گزشتہ دس دنوں سے بجلی غائب ہے جس کے وجہ سے عوام کی روزمرہ زندگی اجیرن ہو گئی ہے۔ اس کے علاوہ مختلف قسم کے کاروبار پر بھی بجلی کی عدم دستیابی کا بہت برا اثر پڑ رہا ہے۔

بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے خلاف آج اورمارہ میں احتجاج کیا جا رہا ہے۔ احتجاج کے دوران اورمارہ کا بازار مکمل طور پر بند ہے۔ خواتین نے اورمارہ زیرو پوائنٹ کے مقام پر کوسٹل ہائی وے پر دھرنا دے رکھا ہے۔ کوسٹل ہائی وے اورمارہ کو ایک طرف کراچی اور دوسری طرف مکران کوسٹ کے دوسرے علاقوں کے ساتھ ملاتی ہے۔

مین روڈ بلاک ہونے کی وجہ سے سڑک پر ٹریفک کھڑی ہے

مین روڈ بلاک ہونے کی وجہ سے سڑک پر ٹریفک کھڑی ہے

یاد رہے کہ اس سے پہلے بھی اورمارہ میں بجلی اور پانی کی عدم دستیابی کا مسئلہ درپیش رہا ہے۔ ماضی میں بی این پی (مینگل) اور جے یو آئی اس مسئلے پر احتجاج کر چکے ہیں اور اس احتجاج کے نتیجے میں اورمارہ میں 8 سے 12 گھنٹے کے لئے بجلی بحال کر دی گئی تھی۔ مگر اب گزشتہ دس دنوں سے بجلی غائب ہے جس سے عوام نے تنگ آ کر مرکزی سڑک کو بلاک کر دیا ہے۔

احتجاج کے دوران عوام سڑک پر کھڑے ہیں

احتجاج کے دوران عوام سڑک پر کھڑے ہیں

اس حوالے سے نمائندہ پاک وائسز الٰہی بخش کی آڈیو رپورٹ مندرجہ ذیل ہے: