اورمارہ میں دس دنوں سے بجلی غائب، عوام کا روڈ بلاک کر کے احتجاج

احتجاج کے دوران عوام نے اورمارہ کے قریب مین روڈ بلاک کر دیا ہے

ایڈیشنل رپورٹنگ: الٰہی بخش اورمارہ میں گزشتہ دس دنوں سے بجلی غائب ہے جس کے وجہ سے عوام کی روزمرہ زندگی اجیرن ہو گئی ہے۔ اس کے علاوہ مختلف قسم کے کاروبار پر بھی بجلی کی عدم دستیابی کا بہت برا اثر پڑ رہا ہے۔ بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے خلاف آج اورمارہ میں احتجاج کیا جا رہا ہے۔ احتجاج کے دوران اورمارہ کا بازار مکمل طور پر بند ہے۔ خواتین نے اورمارہ زیرو پوائنٹ کے مقام پر کوسٹل ہائی وے پر دھرنا دے رکھا ہے۔ کوسٹل ہائی وے اورمارہ کو ایک طرف کراچی اور دوسری طرف مکران کوسٹ کے ... مزید پڑھئے »

بجلی، پانی کی عدم دستیابی کے خلاف سیاسی جماعتوں کا جلسہ

صدر بی این پی اورمارہ مراد بخش جلسے سے خطاب کرتے ہوئے

بی این پی (مینگل) اور جے یو آئی نےمؤرخہ 10 مارچ شام 5 بجے اورمارہ بازار بند کر کے مرکزی چوراہے پر بجلی و پانی کے عدم دستیابی کے حوالے سے مشترکہ جلسہ کیا۔ بی این پی اورمارہ کے صدر مراد بخش نے کہا کہ بجلی، پانی ہر کسی کی ضرورت ہے مگر ہمیں یہ بھی دستیاب نہیں۔ ثناءاللہ خلیل ملک نے کہا کہ بلوچستان کے وزیراعلیٰ ڈاکٹر عبدالملک  نے عوام کی امیدوں پر پورا نہ اتر کر اپنی پارٹی بی این پی (عوامی) کا سر جھکوا دیا ہے۔ جے یو آئی کے مولوی محمد امین نے اپنے خطاب میں کہا ... مزید پڑھئے »

نقل عقل کی موت ہے، طلباء کی ریلی

ریلی میں شریک سٹوڈنٹس

نقل کی روک تھام کے لئے گورنمنٹ بوائز ہائی سکول اورماڑہ کے طلباء اور اساتذہ نےآج مورخہ 16 فروری کو ریلی نکالی۔ ریلی میں تحصیلدارچنگیزخان اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن علی اکبر نے بھی شرکت کی۔ ریلی کا آغاز سکول سے ہوا اور بازار سے ہوتے ہوئے ملا رحیم بخش چوک پر اختتام ہوا۔ ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں بینر اٹھائے ہوئے تھے جن پر 'نقل عقل کی موت ہے' اور دوسرے نعرے تحریر تھے۔ مزید برآں شرکاء نے 'نہیں چلے گی، نہیں چلے گی، نقل نقل نہیں چلے گی' اور 'کینسر کینسر نقل از کینسر' کے نعرے بھی لگائے۔ ... مزید پڑھئے »

شایوئی میں وینز کا تصادم، ایک شخص نازک حالت میں

coastal highway

پاک وائسز کے نمائندے کے مطابق اوڑماڑہ سے 50 کلومیٹر کے فاصلے پر شایوئی کے مقام پر2 ویگنوں کا تصادم ہوا ہے جس کے نتیجے میں مقبول نامی شخص شدید زخمی ہے۔ حادثے ہوتے ہی راہ گزرتی ایک گاڑی پر مقبول کو اوڑماڑہ ہسپتال لایا گیا تھا۔ میڈیکل رپورٹ کے مطابق مقبول کی ریڑھ کی ہڈی اور ایک پاوں فریکچر ہوئے ہیں اور اب اس کے اہلِ خانہ اس کو کراچی لے جانے کا بندوبست کر رہے ہیں۔ تصادم کرنے والی ایک وین شاہین ٹریولز کی تھی جبکہ دوسری وین الزاہد ٹرانسپورٹ کی تھی۔ چونکہ حادثے کا مقام اوڑماڑہ سے دور ... مزید پڑھئے »